ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

نگراں وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کا تقرر، فواد چوہدری کا رد عمل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نگراں وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کے تقرر پر رد عمل سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ ایک سچا پاکستانی، انتہائی پڑھا لکھا معتدل مزاج شخص ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر آئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو ملک کا آٹھواں نگراں وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے انوار الحق کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.