بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوواک جوکووچ کی بےدخلی کیخلاف اپیل کی سماعت شروع

آسٹریلیا میں نوواک جوکووچ کی بےدخلی کے خلاف اپیل کی سماعت شروع ہوگئی ہے، فیڈرل کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔

نوواک جوکووچ نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کی ہے، آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا تھا۔

نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے 6 جنوری کو میلبرن پہنچے تھے، آسٹریلین بارڈر حکام نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کر کےحراست میں لیا تھا۔

سربین ٹینس اسٹار جوکووچ ویزا منسوخی کی کے کیس کی سماعت کل آسٹریلوی فیڈرل کورٹ کا فل بینچ کرے گا۔

سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روکا گیا تھا جبکہ 10 جنوری کو عدالت نے ویزا منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

گزشتہ روزجوکووچ کاویزا آسٹریلین وزیر امیگریشن نے دوبارہ منسوخ کردیا تھا، جوکووچ نے ویزا منسوخی کے خلاف فیڈریل کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.