بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کرنے پر مستقل رہائش دیں گے، فواد چودھری

پیسے دے دو، پاکستان کے مستقل رہائشی بن جاؤ، حکومت نے نئی پالیسی جاری کردی، نئی پالیسی کو قومی سلامتی پالیسی کے مطابق بھی قرار دے دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ غیرملکی شہری پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان میں مستقل رہائش حاصل کرسکیں گے۔

پالیسی کے مطابق قومی ذرائع آمدن بڑھا کر روایتی،انسانی سییکیورٹی پر تقسیم کرنے کا نظریہ اپنایا گیا، ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع ناگزیر اولین فریضہ قرار دیا گیا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جزو قرار دیا ہے، جس کے تحت غیرملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش کی اسکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.