بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے پٹرول، ڈیزل پر سیلز ٹیکس کم کردیا

وفاقی حکومت نے 16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کم کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس(جی ایس ٹی) کم کرکے صفر اعشاریہ 79 فیصد کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3،3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرول پر پہلے 2 اعشاریہ 5 فیصد جی ایس ٹی عائد تھا، یوں حکومت نے ٹیکس میں فی لٹر پر 1 اعشاریہ 16 روپے کمی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل پٹرول پر فی لٹر 3 روپے 53 پیسے جی ایس ٹی تھا۔

حکومت نے ڈیزل پر جی ایس ٹی کم کر کے 3 اعشاریہ 17 فیصد کیا جو پہلے 5 اعشاریہ 44 فیصد تھا۔

ذرائع کے مطابق پہلے ڈیزل پر 7 روپے 31 پیسے فی لٹر جی ایس ٹی تھا۔

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی بالترتیب 17 روپے 62 پیسے اور 17 روپے 13 پیسے برقرار رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.