وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ملتان میں جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہاکہ نون لیگ نے آخری 7 سال میں 265 ارب روپے سے جنوبی پنجاب کو محروم کیا۔
شہبازگِل کاکہنا ہے کہ نون لیگ نے 32 فیصد آبادی کو صرف 17 فیصد بجٹ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ خان کی حکومت5 اسپتال،32 فیصد بجٹ،32 فیصد نوکریوں میں کوٹہ دےرہی ہے جبکہ 38 فیصد اسکول اپ گریڈیشن کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورے میں ملتان کیلئے 30 ارب کا ترقیاتی پیکج الگ ہوگا۔
عمران خان زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، انجینئرنگ یونیورسٹی اور مختلف سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
Comments are closed.