مسلم لیگ نون کے سینیٹر ڈاکٹر عفنان اللّٰہ نے برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے نام خط لکھا ہے۔
نون لیگی سینیٹر نے برطانوی وزیرِ اعظم کے نام خط میں لکھا ہے کہ پاکستان کو سفر کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے سے برٹش پاکستانی پھنس گئے ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں۔
سینیٹر عفنان اللّٰہ کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پاکستان کو سفر کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے سے صورتِ حال مزید خراب ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان سے زیادہ ہے لیکن انہیں ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔
نون لیگ کے سینیٹر عفنان اللّٰہ کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اپنے فیصلے کا از سرِ نو جائزہ لے۔
Comments are closed.