بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نومنتخب رکن قومی اسمبلی پیر امیر علی شاہ جیلانی نے حلف اٹھالیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی پیر امیر علی شاہ گیلانی نے حلف اٹھالیا۔

اس موقع پر پیر امیر علی شاہ نے کہا کہ پارٹی اور عوام کے اعتماد پر شُکر گزار ہوں۔

پیر امیر علی شاہ نے کہا کہ حلقے کے مسائل یہاں اٹھاؤں گا، میرے والد 3 بار ایوان کے رکن رہ چکے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار پیر امیر علی شاہ نے کہا ہے کہ پہلے بھی پی پی جیتی اب بھی ہم ہی کامیاب ہوں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کروں گا پارٹی قیادت کے اعتماد پورا اتروں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار پیر امیر علی شاہ کامیاب ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.