پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ نوشہرہ کی نشست ہمارے دو بھائیوں کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے گئی، نوشہرہ کی نشست جیتنے میں مسلم لیگ ن کا کوئی کمال نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ اگر فیصلے میں نقائص نظر آئیں تو اپیل کی جاتی ہے، آر او کی رپورٹ میں 14 اور ن لیگ نے 20 پولنگ اسٹیشن پر اعتراض کیا۔
ولید اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ دے دیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شارٹ آرڈر پر اپیل کی جاتی ہے تو آرڈر معطل ہو جاتا ہے، تمام احکامات معطل ہوجاتے ہیں۔
ولید اقبال نے کہا کہ سینٹرل پنجاب میں مسلم لیگ ن کا ووٹر نہیں نکل رہا، ہمارا ووٹ بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 340 پولنگ اسٹیشن پر شکایت نہیں تھی، 20 پولنگ اسٹیشن پر شکایت تھی، پارٹی کی سطح پر ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتا ہوں۔
سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ پنجاب میں قیمتیں لگ رہی ہیں، یہ جمہوریت کا قتل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔
Comments are closed.