ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں تفتیش جاری ہے، کسی قسم کا دباؤ نہیں لے رہے۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں، ہمیں ہر صورت ہر طرح کی کوشش کرکے منشیات فروشوں کو روکنا ہے۔
افضال کوثر کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے ہاتھوں نوجوان نسل کو یرغمال نہیں رہنے دیں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 3 روز میں 47 افراد گرفتار کیے، 14 کے خلاف 9 سی کے کیس درج ہوئے ہیں۔
افضال کوثر کا کہنا تھا کہ منشیات کہاں بک رہی اور استعمال ہو رہی ہے، اس کے لیے اسکواڈ بنائے جارہے ہیں۔
Comments are closed.