بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نور مقدم کا قاتل ظاہر جعفر کیا کام کرتا تھا؟ پتا لگا لیا گیا

اسلام آباد میں سفاکی سے قتل کی گئی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا ملزم ظاہرجعفر کیا کام کرتا تھا، جیو نیوز نے پتا لگا لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر انٹرنیشنل کالج کنسلٹنٹ نامی فرم کا مالک تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر طلبہ کو بیرون ملک تعلیم کے لئے معاونت فراہم کرتا تھا۔

سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس میں بہت ہی بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

انٹرنیشنل کالج کنسلٹنٹ نامی فرم ملزم کو اس کے والد ذاکر جعفر نے بناکر دی تھی، ملزم ظاہر جعفر 2017 سے اس کمپنی کو چلا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کی کمپنی کا انٹرنیشنل بزنس اسکول آف ہنگری کے ساتھ معاہدہ تھا اور وہ طلبہ کو ہنگری تعلیم کے لئے بھجواتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر دیگر ممالک میں بھی طلبہ کو معاونت فراہم کرتا رہا ہے، ملزم ظاہر جعفر کا دفتر واقعے کے مقام یعنی رہائشگاہ سے 20 منٹ دوری پر واقع تھا۔

اسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر اپنے خاندانی بزنس’جعفر اینڈ کو‘ کا ڈائریکٹر بھی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد سیشن کورٹ نے نور قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور ملازمین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

عدالت نے مسماۃ عصمت آدم جی، ذاکرجعفر اور ملازمین افتخار اور جمیل کو اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

نورمقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور 2 ملازمین کو جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.