بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 7 فیصد پر برقرار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی جاری کردی، جبکہ اس دوران شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پالیسی ریٹ مہنگائی کی شرح سے کم ہے، معاشی ماہر اسے منفی شرح سود کہتے ہیں، تاہم حقیقی شرح سود منفی رکھنے کا سبب نمو پر توجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 سال میں کم ترین سطح پر ہے۔

رضا باقر نے بتایا کہ کووڈ19 کے دوران کیے اقدامات کے باعث معاشی اعداد بہتر ہوئے ہیں، جبکہ کووڈ کی وباء میں پالیسی سپورٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کو مسلسل پانچویں بار مستحکم رکھا گیا ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ جون میں کرنٹ اکاؤنٹ بڑھنے کا سبب سیزنل رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.