جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کے رفقا طےشدہ پروگرام کے تحت دبئی پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے رفقا طے شدہ پروگرام کے تحت دبئی پہنچ گئے۔

شریف فیملی نے جیو نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کے دبئی پہنچنے کی خبر درست نہیں، نواز شریف اب تک سعودی عرب میں ہی ہیں۔

لاہورسابق وزیراعظم و مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی…

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اہم میٹنگ کے سبب صبح والی پرواز میں سوار نہیں ہوئے تھے، ان کی سروس حکام کے ساتھ میٹنگ ابھی جاری ہے۔

فیملی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف میٹنگ ختم ہونے کے بعد آج یا کل دبئی پہنچیں گے۔

نواز شریف نے سعودی عرب سے چار بجے ہی دبئی پہنچنا تھا لیکن ابتدائی میٹنگ میں تاخیر کے سبب وہ پرواز نہ لے سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.