ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

نواز شریف اور عمران خان برابر نہیں ہو سکتے، پرویز الہٰی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان برابر نہیں ہوسکتے۔

لاہور سے جاری بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کرکے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرائی جارہی تھی تو اُس وقت کے آرمی چیف کو عدم استحکام سے متعلق سمجھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے، وہ وقت دور نہیں ہے جبہ عمران خان وزیراعظم ہوں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ شہباز شریف ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، یہ لوگ عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب عوام کو دینا ہو گا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی، کارکن تیاری شروع کریں، موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.