بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف اصلی شیر ہو تو پاکستان آؤ ،فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اصلی شیر ہو تو پاکستان آؤ، مریم نواز سیاسی قد اونچا کرنے کے لئے جو پاپڑ بیل رہی ہیں انہیں پارلیمان کی سیڑھیاں بھی نصیب نہیں ہونی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کرپٹ مافیا کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، ایک کھلاڑی سب پر بھاری پڑ گیا ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے حصے میں تاریخی رسوائی آئی، جنہوں نے ٹاس جیتا وہ سمجھے کہ میچ جیت گئے،  ٹاس جیتنے کے بعد کلین بولڈ ہوکر پارلیمنٹ سے بابر چلے گئے اور عمران خان کے ایک یارکر  کا سامنا نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری پھولن دیوی کا روپ دھار چکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اصلی شیر جب گرجتے ہیں تو کاغذی شیر ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، آج یہ سارے گدھ ملکر ایک اصلی شیر کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.