بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواب شاہ، پیپلز پارٹی کے MPA کے بنگلے پر چھاپہ

نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں پولیس نے پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان محمد ڈاھری کے بنگلے پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

انچار ج سی آئی اے مبین احمد پرھیار نے میڈیا کو بتایا کہ کچے کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خان محمد ڈاھری کے خلاف کنداہ تھانے میں کچے کی زمین پر قبضے کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کچے کی زمینوں پر قبضے خالی کرانے کی مہم جاری ہے اور کچے کی زمینوں پر قبضے خالی کروا کر زمین محکمہ جنگلات کے حوالے کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.