hookup que significa charlotte hookup bars gay hookup places in gloucester county nj office hookup gina valentina melissa moore hookup hotshot hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نمبر بلاک کرنے سے متعلق عمران خان کے بیان پر ریحام کا دلچسپ تبصرہ

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے نمبر بلاک کرنے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ اللّٰہ کی شان دیکھیں جس شخص کا فون امریکی صدر نہیں اٹھاتا، بھارتی وزیراعظم نہیں اٹھاتا اور اطلاعات کے مطابق آخری دنوں میں تو سعودی ولی عہد نے بھی لفٹ نہیں کروائی وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کردیے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آ رہے ہیں لیکن میں کسی سے بات نہیں کررہا، میں نے ان لوگوں کے نمبر بلاک کر دیے ہیں۔

اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان  کا کہنا تھا کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا، تب تک کسی سے بات نہیں ہو گی، اسلام آباد مارچ کے لیے تیاری شروع کردی ہے، جب عوام سڑکوں پر نکلتے ہیں تو بہت سے آپشن کھل جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.