سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے نمبر بلاک کرنے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ اللّٰہ کی شان دیکھیں جس شخص کا فون امریکی صدر نہیں اٹھاتا، بھارتی وزیراعظم نہیں اٹھاتا اور اطلاعات کے مطابق آخری دنوں میں تو سعودی ولی عہد نے بھی لفٹ نہیں کروائی وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کردیے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آ رہے ہیں لیکن میں کسی سے بات نہیں کررہا، میں نے ان لوگوں کے نمبر بلاک کر دیے ہیں۔
اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا، تب تک کسی سے بات نہیں ہو گی، اسلام آباد مارچ کے لیے تیاری شروع کردی ہے، جب عوام سڑکوں پر نکلتے ہیں تو بہت سے آپشن کھل جاتے ہیں۔
Comments are closed.