پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

نقیب اللّٰہ کیس کا فیصلہ چیلنج کریں گے، وکیل مدعی

وکیل صلاح الدین پہنور کا کہنا ہے کہ نقیب اللّٰہ قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ کیس میں پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو پولیس اہلکار اپنے بیانات سے منحرف ہوئے ان کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.