امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مہنگائی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیانات میں موجود تضاد کو نمایاں کردیا۔
کراچی سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم مہنگائی جلد کم کرنے کی نوید سنارہے ہیں تو دوسری طرف پٹرول اور ایل پی جی کی قیمتیں بڑھاکر مہنگائی کا طوفان لارہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتیں بڑھانا ایک اور عوام دشمن فیصلہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے۔
Comments are closed.