ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نشيبی اور کنڈے والے علاقوں میں احتياطاً بجلی عارضی بند کی جاتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ بلدیہ، اورنگی، یونیورسٹی روڈ، صدر اور بہادر آباد میں بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ گڈاپ، گلشن حدید، کورنگی، فیڈرل بی ایریا، کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے کچھ حصے متاثر ہیں۔
واضح رہے کہ آج صبح سویرے کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
شہر قائد میں بارش شروع ہوتے ہی نارتھ ناظم آباد، ملیر، جامعہ ملیہ، گلشن اقبال، گلستان جوہر کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے، رات میں تیز بارش متوقع ہے جبکہ بارش کا موجودہ سلسلہ 16 جولائی تک رہنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آج شہر قائد میں ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جبکہ کل بھی دن میں ہلکی سے معتدل اور رات میں تیز بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.