بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نشتر اسپتال کی چھت سے لاشوں کو فوری طور پر ہٹادیا گیا، انکوائری کمیٹی کو بریفنگ

ملتان نشتر اسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں سے متعلق انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاشوں کو چھت سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔

انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں نشتر اسپتال، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے نمائندے موجود تھے، اجلاس میں بتایا گیا کہ لاشوں کو چھت سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔

فہیم صدیقی نے مزید کہا کہ مگر اب یہ طریقہ کار بھی کافی عرصے سے اختیار نہیں کیا جا رہا، اسپتالوں میں ڈمی باڈیز پر بچوں کو تعلیم دینے کا طریقہ اپنایاجا رہا ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لاشوں کی باقیات کو پولیس رپورٹ کے بعد دفن کیا جاتا ہے۔

نشتر اسپتال کی انتظامیہ نے کہا کہ 22 جولائی کو پولیس کو لیٹر لکھا کہ لاوارث لاشیں لے جائیں، لیکن جواب نہیں ملا۔

ذرائع اسپتال کا کہنا ہے کہ اگر نشتر انتظامیہ لاشیں دفن کر دے تو تمام ثبوت ختم ہو جاتے ہیں،  لاوارث لاشوں کو اسپتال سے لے جانا اور دفنانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.