بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسیم شاہ نے بھی قربانی کیلئے جانور خرید لیا

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ نے بھی عیدالاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانور خرید لیا ہے۔ 

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ عیدِ قرباں کی بڑی خوشی ہوتی ہے، لیکن جب سے کرکٹ میں مصروف ہوئے ہیں تب سے گھروالوں کے ساتھ عید منانے کا موقع نہیں ملا۔ 

انھوں نے کہا کہ وہ اس وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور انھیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔ 

بائیوسیکیور ببل سے متعلق سوال کے جواب میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک یہ عادت بن چکی ہے، تاہم جو عید کے دو دن ہیں وہ اہلِ خانہ کے ساتھ انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.