بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تمام اہل وطن کو عید کی مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام اہل وطن کو دلی عید مبارک پیش کی ہے۔  

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو نماز عید، قربانی کرنے اور عید ملنے پر ایس او پیز کا خیال رکھنا چاہیے۔ 

انھوں نے کہا کہ عید پر کورونا وائرس کی وجہ سے بچھڑنے والے دوستوں اور بھائیوں کو یاد کیا ہے۔

اس عید پر کوویڈ کے مریضوں کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی جائیں۔ 

انھوں نے دعا کی کہ اللہ پاک سندھ سمیت پوری دنیا کو اس وبا سے چھٹکارا عطا فرمائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.