بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عابد علی بھی عیدالاضحیٰ پر اہلِ خانہ کے ساتھ خوش

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی بھی عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے خریدے گئے جانور کے ساتھ خوب دل بہلا رہے ہیں۔ 

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے بائیو سیکیور ببل میں جانے سے قبل گھر والوں کے ساتھ عید منانے کا خاص اہتمام کیا ہے۔ 

وہ بچوں کے ہمراہ قربانی کے جانوروں کے ساتھ خوب دل بہلا رہے ہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ عیدِ قرباں کی بڑی خوشی ہوتی ہے، لیکن جب سے کرکٹ میں مصروف ہوئے ہیں تب سے گھروالوں کے ساتھ عید منانے کا موقع نہیں ملا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عابد علی کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کے لیے جانوروں کی خریداری ان کے والد، بھائی اور رشتہ داروں نے جاکر کی تھی۔ 

عابد علی نے کہا کہ وہ گزشتہ دو سال سے عید گھروالوں  سے دور منارہے ہیں، تاہم اس مرتبہ گھروالوں کے ساتھ عید منانا ان کی خوش قسمتی ہے۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی بیٹی، دیگر اہلِ خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ اہلِ خانہ کے ساتھ اس موقع کو بھرپور انجوائے کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.