پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سے باضابطہ تحریری معافی مانگ لی ہے۔
نذیر چوہان کا شہزاد اکبر کے نام لکھے گئے اپنے معافی نامے میں کہنا ہے کہ میں شہزاد اکبر سے معافی کا طلبگار ہوں، شہزاد اکبر سے متعلق الزامات پر معذرت خواہ ہوں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنی جماعت پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان کو معاف کر دیا۔
اس سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کر دیا۔
شہزاد اکبر کا اپنے بیانِ حلفی میں کہنا ہے کہ مجھے نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا، نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔
شہزاد اکبر کا اپنے بیانِ حلفی میں یہ بھی کہنا ہے کہ نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کر لی ہے۔
Comments are closed.