بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے معذرت کرلی

تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کے بارے میں دیے گئے اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

نذیر چوہان کو اس سے پہلے دل میں تکلیف کی وجہ سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔

نذیر چوہان کو گزشتہ روز 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا ۔

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نے ایک بیان میں شہزاد اکبر سے معذرت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.