nguyen hong beautiful actress in philippines kristel hope philippine online chat room cupid meet singles thai men names famous thai ladyboys

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا کے 2549 نئے کیسز رپورٹ، 20 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 618 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 2549 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں، اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 6021 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج مزید 368 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 332777 ہوچکی ہے، جبکہ سندھ میں اب تک 5026810 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 385397 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 46599 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 45120 گھروں میں، 39 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1440 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 1266 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 100 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 2549 نئے کیسز میں سے 1755 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 690، ضلع وسطی 331، کورنگی 267، ضلع جنوبی 208، ملیر 202 اور ضلع غربی میں 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 173، تھرپارکر 90، بدین 81، سانگھڑ 68، سجاول 58، ٹھٹھہ 56، مٹیاری 40، شہید بے نظیر آباد 38، عمر کوٹ 33، نوشہرو فیروز 27، جامشورو 24، دادو اور ٹنڈوالہیار 18۔ 18، خیرپور 12، کشمور 7، میرپورخاص اور سکھر 2 ۔ 2، گھوٹکی اور جیکب آباد سے 1۔ 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.