بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئل ٹینکر پر حملہ، ایران نے اسرائیلی الزام مسترد کردیا

ایران نے عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملے میں ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زدہ نے کہا کہ صیہونی ریاست نے عدم تحفظ، دہشت اور تشدد کو جنم دیا۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ حملے میں ملوث ہونے کے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں، یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے عمان کے ساحل کے قریب نشانہ بننے والے آئل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس قسم کے الزامات کا مقصد حقائق سے توجہ ہٹوانا ہے۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکر پر جمعرات کو کیے گئے حملے میں عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.