قومی کرکٹر ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔
ندا ڈار نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا، وہ پاکستانی کی پہلی اور دنیا کی پانچویں خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
ندا ڈار کا کہنا ہے کہ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے بے چین تھیں ، ان کیلئے 100وکٹیں مکمل کرنا ایک اعزاز ہے ۔
ندا ڈار نے مزید کہا کہ اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹیم میچ جیت جاتی تو مزہ ڈبل ہوجاتا ، انہوں نےکہا کہ ہمیں بلے بازی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستانی خواتین کو پہلے ٹی 20میں 10 رنز سے شکست دے دی۔
Comments are closed.