مظفرگڑھ میں نجی پیرامیڈیکل کالج میں زیرتعلیم طالبہ سےمبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے پرنسپل اور ایڈ منسٹریٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ طالبہ نے الزام عائد کیا کہ کالج پرنسپل، ایڈمنسٹریٹر نے3روز تک میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔
طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے خلاف کارروائی سے روکنے کے لیے بلیک میل کرتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 8 اپریل کا ہے، 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.