سعودی عرب کے وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی فروغ انجینئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ مملکت میں بیروزگاری کی شرح کم ہوئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کی تعداد 22 لاکھ سے زیادہ ہے۔ جبکہ سعودی مارکیٹ میں مقامی، خلیجی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے مواقع کھلے ہیں۔
ان کی وزارت نے سعودی نوجوانوں اور خواتین کو لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا ہے۔
سعودی حکومت کی پالیسی کے مطابق سعودآئزیشن کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد پیشوں کو سعودیوں تک محدود کرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ بیروزگاری کی شرح کم ہوئی ہے۔
Comments are closed.