بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا اعزازی نوٹ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر اعزازی بینک نوٹ جاری کردیا۔ 

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ جاری کردیا گیا ہے۔ 

بینک دولت پاکستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا۔

مرکزی بینک نے کہا کہ عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جارہا ہے، اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے 1997 میں آزادی کے 50 سال مکمل ہونے پر 50 روپے کا نوٹ جاری کیا گیا تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق 75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹس نے مرتب کیا، نوٹ کے ایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں جبکہ نوٹ کے دوسری جانب مارخور اور دیودار کے درخت کی تصاویر ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر قومی عزم کو مدِنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.