بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائفر پر FIA کی تحقیقات مسترد کرتے ہیں: فرخ حبیب

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سائفر پر ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن کے ذریعے سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں، سائفر ایک حقیقت ہے جو ثابت ہوچکا ہے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ان کی بہت بڑی بھول ہو گی، خان صاحب نے صرف یہ خیال رکھا کہ کسی ملک سے تعلقات خراب نہ ہوں۔

تحریکِ انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم نے اس سازش پر کمیشن قائم کر کے تحقیقات کا مطالبہ کیا، ایف آئی اے کی تحقیقات ایسے ہی ہیں کہ رانا ثناء اللّٰہ کو تحقیقات پر بٹھا دیں، عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنا لازمی ہو گیا ہے، عمران خان نے آڈیو لیک میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو عوام میں نہ کی ہو۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوپدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کی میٹنگز میں خط پر بات ہوئی، اس پر بھی بات ہوئی کہ مداخلت ہوئی، جب ریاست کی خود مختاری کو چیلنج کیا جائے گا تو ایبسلوٹلی ناٹ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے 55 لاکھ نوکریاں اور صحت کارڈ دیا، مہنگائی قابو میں تھی، پیٹرول 145 روپے لیٹر مل رہا تھا، امریکی سازش ہوئی اور 5 ماہ میں حالات بدل گئے، عمران خان نے روس کا دورہ سستے پیٹرول اور گیس کے لیے کیا تھا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کسان کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں، ان کی کھاد اور تیل مہنگا کر دیا گیا، عوام تنگ آ چکے ہیں، بجلی کے بلوں پر باہر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.