بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ثاقب نثار کی سربراہی میں عدلیہ نے جو کھیل کھیلا وہ بےنقاب ہوگیا،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی سربراہی میں عدلیہ نے جو کھیل کھیلا وہ بے نقاب ہوگیا، ہمیں پوری امید ہے نواز شریف کو بھی بہت جلد انصاف ضرور ملے گا۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے انصافی کا دور اب ختم ہو چکا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتفاق رائےکہاں سےآیا؟ کسی آئین، قانون میں نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مریم نواز کے5 سال کا حساب کون دے گا؟

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی میں ہیرے نہیں کھوٹے سکے شامل تھے، جے آئی ٹی کا مقصد نواز شریف کی حکومت اور پارٹی صدارت کو ختم کرنا تھا، نواز شریف کےخلاف تو کہانیاں بنائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو خود  کہہ رہا ہے کہ میں جعلی سائفر، سازشیں، اسکینڈلز بنا رہا ہوں، یہاں سے 180 ملین پاؤنڈ اس کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ ہوا ہے، اب سب کا احتساب ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پانچ  سال میں اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر کمیشن بننا چاہیے، نواز شریف کی واپسی بھی جلد ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.