بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ 

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ستمبر تک 13 ارب 76 کروڑ ڈالر رہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 34 کروڑ ڈالر کم ہو کر 8 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ 5 ارب 75 کروڑ ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.