hookups skateboards shirts hookup Illinois 4 foot by 8 foot solar panel hookup 17 year old hookup curvy hookup emily willis hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نجکاری کمیٹی کا اجلاس، پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اسٹیل ملز کی ایک ہزار 229 ایکڑ زمین کو کمرشل لیز کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ اسٹیل بنانے والی کمپنی بائیو اسٹیل پاکستان اسٹیل ملز میں دلچسپی لے رہی ہے۔

تین مزید کمپنیوں نے پاکستان اسٹیل میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار، توانائی اور جہاز رانی کو نجکاری کمیشن سے مل کر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

بلوکی اور حویلی بہادر شاہ کارخانوں کی نجکاری کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق ذیلی کمیٹی میں وزیر توانائی، چیئرمین نجکاری کمیشن شامل ہوں گے جبکہ توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کے سیکریٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی انتظامیہ میں نجی شعبے کو شامل کرنے کی سمری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ 

اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.