بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رینجرز نے ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی

کراچی میں رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی۔

رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد ارسلان کو ایک دہشتگرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا تھا، دوران تفتیش ملزم کے دہشتگرد گروپ سے مبینہ مالی معاونت لینے کا انکشاف ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ارسلان خان کو تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کر کے رہا کردیا گیا۔

صحافی ارسلان خان کے گھر سے اغوا پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید تشویش کا اظہار کیا، ارسلان خان کو آج صبح 4 بجے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا۔

گزشتہ روز ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارسلان خان کو صبح 4 بجے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.