بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

باکسر عامر خان کو لوٹنے کا الزام، ملزمان پر فردِ جرم عائد

پاکستانی برٹش باکسر عامر خان کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار 3 افراد پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتار 25 سالہ احمد بانا، 24 سالہ نور الامین اور 20 سالہ ڈینٹ کیمبل کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کا تعلق شمالی لندن سے ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

یاد رہے کہ 35 سالہ سابق باکسر 18 اپریل کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ لیئٹن کے علاقے میں موجود تھے جب کچھ افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے 70 ہزار پاؤنڈ کی گھڑی چھین لی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.