وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ بہت سی تجارتی سرگرمیاں پیدا کرے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت نالہ لئی ایکسپریس وے پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 17 کلومیٹر طویل نالہ لئی منصوبہ آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑے گا۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ 200 ارب روپے سے زائد کا ہے، منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی کو سیلاب سے بچائے گا۔
بریفنگ کے مطابق یہ ٹرنک سیوریج سسٹم بناکر جڑواں شہروں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کا مسئلہ حل کرے گا۔
وزیراعظم نے دوران اجلاس ہدایت کی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نالہ لئی منصوبےکو جلد مکمل کریں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ مقامی لوگوں کےلیے روزگار کے مواقع دے گا، منصوبہ بہت سی تجارتی سرگرمیاں بھی پیدا کرے گا۔
Comments are closed.