صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد سندھ اسمبلی کے سامنے جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچا۔
سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کا دھرنا سندھ اسمبلی کے سامنے 10ویں روز بھی جاری رہا۔
ناصر شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے مذاکراتی وفد نے امیر جماعت اسلامی کراچی و دیگر سے ملاقات کی۔
اس دوران بلدیاتی قانون کے حوالے سے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ جماعت اسلامی نے پی پی قیادت پر واضح کیا کہ عملی اقدام تک دھرنا جاری رہے گا۔
دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ نے بلدیاتی قانون میں ترمیم پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے بات چیت کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم یہاں دس راتوں سے بیٹھے ہیں اور طویل جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے بھی بات چیت کے لیے کمیٹی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ عملی اقدامات نظر آنے تک دھرنا جاری رہے گا۔
سندھ اسمبلی کے باہر بلدیاتی قانون کے خلاف جاری دھرنے سے آج نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بھی خطاب کیا۔
Comments are closed.