جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ناصر شاہ کی سرکاری ملازمین پر آنسو گیس اور شیلنگ کی مذمت

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کی جانب سے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر آنسو گیس اور شیلنگ کی مذمت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر آنسو گیس اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات مان لیتی تو ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر آنسو گیس اور شیلنگ کی جارہی ہے، حکومت نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے ملازمین کو حکومت فوری رہا کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.