ناسا کے منی ایچر روبوٹ ہیلی کاپٹر "انجینیوٹی” نے مریخ کی سر زمین پر پرواز کر کے تاریخ رقم کردی، ہیلی کاپٹر کنٹرولڈ پرواز کے ساتھ مریخ پر پرواز کرنے والا پہلا ہیلی کاپٹر بن گیا۔
چار پاؤنڈ کے ہیلی کاپٹر نے مریخ کی فضا میں تین میٹر بلند ہوکر پرواز کی اور دوبارہ مریخ کی فضا پر لینڈ کر گیا۔
ہیلی کاپٹر نے اس دوران مریخ کی سطح پر بننے والے اپنے ہی عکس کی تصویر بھی بھیجی، انجنیوٹی ہیلی کاپٹر کو خلائی جہاز پرسیویرینس روور کے ساتھ مریخ پر اتارا گیا تھا۔
پرسیویرینس روور اور انجینیوٹی ہیلی کاپٹر کو مریخ مشن کے تحت مریخ پر زندگی کے ممکنہ اثرات تلاش کرنے ہیں۔
Comments are closed.