جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

نااہلی فیصلے کی معطلی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع

چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس میں دیا گیا نااہلی سے متعلق فیصلہ معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر جاری ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.