جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اہم ترین آسامی کے انٹرویوز ایک بار پھر ملتوی

وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اہم ترین اسامی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ای ڈی) کے انٹرویوز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے۔

پانچ برس سے خالی ای ڈی کی اسامی پر انٹرویوز کو مذاق بنا دیا گیا۔

امیدواروں کو رات گئے ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ ناگزیر وجوہات کی وجہ سے انٹرویو ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

گزشتہ 5 برس میں 7 مرتبہ ای ڈی کی اسامی کے لیے اشتہار دیا جا چکا ہے تاہم اس عہدے پر مستقل تقرری ہو ہی نہیں پا رہی ہے جس کی وجہ وفاقی وزارتِ تعلیم اور ایچ ای سی حکام کے درمیان اختلافات اور کنٹرول کی جنگ ہے۔ 

اس مرتبہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے ای ڈی کی تقرری کے لیے سنجیدہ کوشش کی لیکن گزشتہ ماہ انہیں وزیرِ اعظم نے کیوبا بھیج دیا اور انٹرویو کی تاریخ ملتوی کرنی پڑی لیکن اب وزارتِ تعلیم کے اعتراض اور تشویش کے بعد 5 اکتوبر کو ہونے والے انٹرویوز  ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.