جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

مردان: خاتون کو فروخت کرنے کے معاملے کا ڈراپ سین

مردان کی رہاشی خاتون کو فروخت کرنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ گھیرا تنگ ہونے پر خاتون کے دوسرے شوہر کے والدین نے فضیلت کو تھانے پہنچا دیا۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) درگئی محمد شمس کا کہنا ہے کہ خاتون اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے، خاتون کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون سے ان کو بیچنے سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر مالا کنڈ شہاب محمدخان کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقيقات کر رہے ہیں،

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مردان کی تحصیل رستم سے تعلق رکھنے والی فضیلت نامی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے دھوکے سے درگئی لا کر 40 لاکھ روپے میں بیچا گیا ہے۔ میرے 3 رشتہ دار ہیں جو مجھے بار بار بیچ رہے ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا  کہ میں شادی شدہ ہوں اور میرے دو بچے ہیں۔ مجھے واپس اپنے گھر نہیں بھیجا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.