جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

اے ٹی سی راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

صداقت عباسی کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی، ان کے خلاف رائل آرٹلری بازار میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی آر میں غداری، دہشتگردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت کی سنگین دفعات شامل ہیں۔

عدالت نے صداقت عباسی سمیت فریقین کو 10 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.