جمعہ 19؍ربیع الاول 1445ھ6؍اکتوبر 2023ء

خیبرپختونخوا میں 75 فیصد خودکش حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے: آئی جی کے پی کے

پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں حال ہی میں ہونے والے تقریباً 75 فیصد خودکش حملوں میں افغان شہری ملوث تھے۔

کے پی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ خودکش حملہ آوروں کے انگلیوں کے نشانات سے معلوم ہوا کہ وہ افغان شہری تھے۔ آئی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ افغان شہریوں نے علی مسجد، باڑہ، ہنگو، باجوڑ اور پولیس لائنز پر خودکش حملے کیے۔

 صوبے میں بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں کے پی پولیس چیف نے کہا کہ بھتہ خوری میں ملوث مقامی اور افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کے پی کے اعلیٰ پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سال بھتہ خوری کے 76 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے وہ 49 کالز ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے، آئی جی خان نے کہا کہ وہ ایک ایسے مجرم کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہو گئے جو پشاور کے ایک “بڑے تاجر” کو بھتہ کی کالیں کر رہا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی اضلاع میں مقامی ٹھیکیداروں کو کال کرنے والے بھتہ خور بھی پکڑے گئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.