جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نئی عمارتوں میں فائر سیفٹی کیلئے قانون سازی کی جائیگی: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اب جو بھی عمارت بنے گی اس میں فائر سیفٹی لازمی ہونے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فائر سیفٹی انتہائی اہم ہے، کراچی میں فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے، شہر میں فائر بریگیڈ کے محکمے کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کا عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا، اس کے  خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جب تک ہم اپنی غلطیوں کو ٹھیک نہیں کر سکتے، آگے نہیں بڑھیں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ جب کے ایم سی کام کے لیے جائے گی تو اس میں رکاوٹیں آئیں گی، ہمیں اداروں پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صرف تنقید سے معاملات حل نہیں ہوتے ، نقشہ کنٹونمنٹ بورڈ فیصل نے پاس کیا لیکن آگ لگنے کہ بعد وہ نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس بی سی اے میئر کے ماتحت کام نہیں کرتی، 432 عمارتوں کو ایس بی سی اے نے مخدوش قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.