جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مبینہ مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، بلوچستان حکومت نے نوٹس لے لیا

بلوچستان کی نگراں حکومت نے تربت میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق تربت میں ہونے والے سی ٹی ڈی کے مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جےآئی ٹی بنا دی ہے، جے آئی ٹی واقعے سے متعلق 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ تربت میں ایک ہفتے قبل سی ٹی ڈی نے 4 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

ہلاک نوجوان کے اہل خانہ اور سول سوسائٹی نے ایک ہفتے سے میت رکھ کر دھرنا دے رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.