جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن جمعے کو کروانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن جمعے کو کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کور کمیٹی کے ذرائع کے مطابق  کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین بلامقابلہ رہیں گے جبکہ باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات سے متلعق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلے کے نشان کے لیے تحریک انصاف کو 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے21 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی آئین کے مطابق شفاف اور منصفانہ انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروا سکی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن قابلِ اعتراض اور متنازع ہیں، ایسے انٹرا پارٹی الیکشن کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.